عموما بہت سے متعصب افراد آج کل آیت اللہ برقعی مرحوم کے وجود کا ہی انکار کرتے ہیں یا ان کو افسانوی شخصیت سمجھتے ہیں کہ جن کا وجود ہی نہیں تھا۔لیکن ایسے افراد محض اپنے تعصب کی بنا پر ہی ایسا کرتے ہیں،ان میں سے اکثر ایسے شیعہ علماء یا ویب سائیٹ ہیں جن کے خیال میں یہ وہابیوں کی اختراع کردہ یا فرضی شخصیت ہے۔حالانکہ آیت اللہ برقعی المعروف علامہ برقعی ایک حقیقی اور مشہور شخصیت گزرے ہیں،اور ان کے متعلق وہابی حضرات کا یہ دعوی بھی درست نہیں کہ انہوں نے وہابی یا سنی مسلک اختیار کیا تھا،بلکہ آیت اللہ برقعی اپنی تحقیق کے بعد خود کو صرف مسلمان کہلاتے اور شیعہ یا سنی خود کو کہنے سے گریز کرتے کیونکہ ان کے خیال میں فرقہ بندی بھی شرک ہے۔
ہم یہاں آیت اللہ نجفی ڈھکو صاحب کی کتاب اصول الشریعہ فی عقائد الشیعہ کے اسکین پیجز لگا رہے ہیں جس سے واضح ہوگا کہ آیت اللہ نجفی نے آیت اللہ برقعی کا ذکر کئی مرتبہ اچھے اور بلند القابات سے کیا ہے،لیکن یاد رہے کہ ڈھکو صاحب نے بعد میں آیت اللہ برقعی کو منحرف قرار دیا تھا کیونکہ بعض کودساختہ مسلمات شیعہ اثناعشری کا برقعی مرحوم نے انکار کیا تھا اور ان کے رد میں کتابیں لکھیں۔









No comments:
Post a Comment