کسی برادر نے سوال کیا تھا که مرحوم آیت الله برقعی کا آل رسول یا آل محمد ص سے متعلق نظریه کیا تھا اور کیا الله تعالی محمد ص کے علاوه کسی اور پر بھی درود بھیجتا هے??
جوابا عرض هے که آیت الله برقعی آل رسول ص میں علی ع,حمزه ع اور جعفر ع نیز تمام نیک سیرت مومنین کو بھی شامل سمجھتے تھے,اس کی تصریح ان کی کتاب رهنمود سنت صفحه 524 پر درج هے,اور برقعی کے نزدیک الله تعالی هر نیک سیرت متقی مومن شخص پر درود بھیجتا هے.آپ لکھتے هیں:
جاننا چاھیے که آل کا اطلاق کسی شخص کے پیروکاروں پر بھی هوتا هے,جیسا که الله نے سوره بقره آیت نمبر 50 میں فرمایا
وَأَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ وَأَنتُمْ تَنظُرُونَ
اور فرعون کی قوم کو غرق کر دیا اور تم دیکھ ہی تو رہے تھے
وَأَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ وَأَنتُمْ تَنظُرُونَ
اور فرعون کی قوم کو غرق کر دیا اور تم دیکھ ہی تو رہے تھے
یهاں آل فرعون سے مراد اس کے پیروکار هیں نه که صرف اس کے فرزند و عیال.اس صورت میں کهنا چاهیے که اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد سے مراد پرهیزگار مومنین اور رسول ص کے پیروکار هیں,جن میں علی ع,حمزه ع,جعفر ع اور ان جیسے امت کے تمام نیک افراد شامل هیں.البته هر مسلمان کے لیے رحمت کی دعا کرنی چاهیے
اللھم صل علیهم
اللھم صل علیهم
اور سوره احزاب آیت نمبر 43 میں هے
هُوَ الَّذِي يُصَلِّي عَلَيْكُمْ وَمَلَائِكَتُهُ لِيُخْرِجَكُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا
وہی تو ہے جو تم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی۔ تاکہ تم کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائے۔ اور اللہ مومنوں پر مہربان ہے

اس آیت کے مخاطبین تمام مومنین هیں,پس تمام مومنین ان رحمت ودرود الهی میں شامل هیں,اور اس کا موجب ایک دوسرے پر برتری نهیں هے.نیز آل کا اطلاق خانواده اور عیال پر بھی هوتا هے.اور لفظ آل کی تفصیل میں نے اس سے قبل اس کتاب رهنمود سنت میں لکھی هے,وهاں رجوع کریں.

No comments:
Post a Comment