• Breaking News

    Ayatollah Al Udhma Sayyed AbolFadhl Borqei Qomi A great Islamic Scholar

    Ayatollah Sayyed AbulFadhl Borqei was a great Islamic Scholar who sought reforms in Shiaism and later he called himself a Muslim only,no shia or sunni labels or tags.

    Ayatollah Borqei Qomi

    A great Islamic Scholar from Iran

    Monday, 27 February 2017

    قبر پرستوں کی ایک حدیث کا رد آیت اللہ برقعی کے قلم سے



    //اے علی(ع) جو بھی تمہاری قبور کی تعمیر کرے اس کا یہ عمل ایسے ہی ہے کہ جیسے اس نے سلیمان بن داؤد(ع) کی بیت المقدس بنانے میں مدد کی اور جو بھی تمہاری قبور کی زیارت کرے گا اللہ تعالی اسے حجة الاسلام کے بعد ستر حج کے برابر ثواب عطا کرے گا اور وہ گناہوں سے پاک ہو جائے گا اور تمہاری زیارت سے لوٹتے ہوئے ایسے ہو جائے گا کہ جیسے وہ اس دن تھا جس دن اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا۔ تمہیں بشارت ہو اور تم بھی اپنے دوستوں اور چاہنے والوں کو جنت کی بشارت دے دو اور ان کی آنکھوں کو ایسی چیز کے ذریعے ٹھنڈک بخشو کہ جسے نہ تو کسی آنکھ نے دیکھا ہے  اور نہ ہی کسی کان نے سنا ہے اور نہ ہی کسی انسان کے دل میں اس کی سوچ بیدار ہوئی ہے لیکن انسانوں میں موجود گھٹیا ترین لوگ تمہاری قبروں کی زیارت کرنے والوں کو زیارت کرنے پہ اس طرح سے طعن و تشنیع کا نشانہ بنائیں گے جیسے کسی زانیہ کو زنا کی وجہ سے طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور طعن و تشنیع کرنے والے یہ لوگ ہی میری امت کے شریر اور برے ترین لوگ ہیں ان کو نہ تو میری شفاعت نصیب ہو گی اور نہ ہی یہ لوگ میرے پاس حوض کوثر پہ آ سکیں گے۔//
    یہ تھذیب الاحکام میں موجود ایک روایت ہے،لنک:
    http://hadith.ahlolbait.com/…/%D8%AD%D8%AF%DB%8C%D8%AB-%D8%…
    کتاب وسائل الشیعۃ،باب نمبر 26 منقول کتاب مزار
    یہ روایت قابل اعتماد نہیں۔
     سند کے لحاظ سے،متن کے لحاظ سے اور اس کے مضمون کے لحاظ سے یہ قابل نقد ہے۔
    اس کے پہلے راوی عبداللہ بن محمد البلوی ہیں کہ جسے علمائے رجال نے ضعیف قرار دیا ہے۔اور اس کو کذاب اور حدیثیں گھڑنے والا قرار دیا ہے۔اور کہا ہے کہ اس کی حدیثوں کی طرف توجہ نہ دی جائے۔
    عمارہ بن زید جس سے بلوی نے روایت کی ہے وہ بھی علمائے شیعہ کے مطابق اس کا وجود ثابت نہیںبلکہ خود بلوی سے پوچھا گیا کہ یہ عمارہ کون ہے ؟؟ تو بلوی نے کہا کہ یہ شخص آسمان سے آیا ،اس نے یہ حدیث سنائی اور واپس آسمان پر چلا گیا۔بہرحال اس سے مروی تمام روایات جھوٹی ہیں۔ رجال العلامة الحليّ، ص24 ملاحظہ کریں۔
    اس فضائی شخص نے یہ روایت ابوعامر حجازی سے روایت کی ہے وہ بھی ایک مجھول الحال اور مہمل شخص ہے۔
    ان راویوں کی تفصیل کے حوالے سے آیت اللہ برقعی کی کتاب"قبروں کی زیارت کے حوالے سے کثرت بدعات" نامی کتاب اور استاد حدیدر علی قلمداران کی کتاب"زیارت و زیارتنامہ" ملاحظہ کیجیے۔

    No comments:

    Post a Comment

    Fashion

    Beauty

    Travel