• Breaking News

    Ayatollah Al Udhma Sayyed AbolFadhl Borqei Qomi A great Islamic Scholar

    Ayatollah Sayyed AbulFadhl Borqei was a great Islamic Scholar who sought reforms in Shiaism and later he called himself a Muslim only,no shia or sunni labels or tags.

    Ayatollah Borqei Qomi

    A great Islamic Scholar from Iran

    Monday, 27 February 2017

    اہل ایران اور آیت اللہ برقعی



    مجھے ستر سال ہوگئے کہ ایران میں شیعوں کے درمیان زندگی گزارا ہے،کچھ عرصہ قبل ایران کے ایک تاجر جو کینیڈا میں رہتے تھے اس کی طرف سے مجھے ایک خط آیا کہ وہ میری کتابیں خریدنا چاہتا ہے،اس نے یہ بھی لکھا تھا کہ میں 20 سال سے کینیڈا میں رہائش پذیر ہوں اور میں نے یہاں کے باسیوں کو ایک بار بھی جھوٹ بولتے ہوئے نہیں سنا۔تو میں نے اس تاجر کو لکھا کہ میں 70 سالوں سے ایران میں ہوں اور میں نے ایک بار بھی ان کو سچ بولتے ہوئے نہیں سنا۔خصصا ان کے مذھبی پیشواؤں کو،کہ وہ جھوٹ بولنے کو جائز سمجھتے ہیں کہ اپنے مذہب کی ترویج کے لیے جھوٹ بولے یا کوئی چیز گڑھ لے۔حتی انہوں نے(نعوذ باللہ) رسول اللہ ص پر جھوٹ باندھ کر ایک روایت یا حدیث نقل کیا ہے کہ آپ ص نے فرمایا کہ اپنے مخالفین پر تہمت لگاؤ جیسا کہ ان کی کئی کتابوں میں لکھا ہوا ہے:
    رسول الله(ص): إذا رأيتم أهل الريب والبدع من بعدي فأظهروا البراءة منهم وأكثروا من سبهم والقول فيهم والوقيعة، وباهتوهم كي لا يطمعوا في الفساد في الإسلام ويحذرهم الناس ولا يتعلمون من بدعهم ، يكتب الله لكم بذلك الحسنات ويرفع لكم به الدرجات في الآخرة
     " اگر میرے بعد شک اور بدعت کرنے والوں کو پاؤ گے تو ان سے اپنی بیزاری کا اظہار کرو۔ ان میں سے اکثر کو ذلیل و خوار کرو، ان کی بد گوئی کرو( گالیاں دو)، اور ان پر تہمت لگاؤ, تاکہ یہ اسلام میں فساد پھیلانے کی لالچ نہ کرسکیں اور نتیجہ کے طور پر لوگ ان سے دوری اختیاری کریں اور ان کی بدعتوں سے آلودہ نہ ہو جائیں اور خدا وند متعال اس کام کے بدلے میں آپ کے لئے ثواب لکھے گا اور آخرت میں آپ کے درجات کو بلند کرے گا۔"
    (جلد اول سفینۃ البحار)


    حالانکہ یہ حدیث قرآن کے برخلاف ہے جہاں اللہ نے سورہ مائدہ آیت نمبر 8 میں فرمایا:
    وَلاَ يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ عَلَى أَلاَّ تَعْدِلُواْ
    اور لوگوں کی دشمنی تم کو اس بات پر آمادہ نہ کرے  کہ انصاف چھوڑ دو

    No comments:

    Post a Comment

    Fashion

    Beauty

    Travel